افغانستان: سلسلہ وار حملوں میں 8 پولیو ورکرز کا قتل

85

افغانستان میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے 8 افراد کو جمعرات کے روز چار مختلف حملوں میں قتل کردیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع ہوئی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ ‘ہم 4 علیحدہ علیحدہ مقامات پر ہونے والی ان ہلاکتوں کے ظلم سے حیران ہیں’۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ یہ بے حس تشدد فوری طور پر بند ہونا اور ذمہ داروں کو تحقیقات کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.