ترکیہ انتخابات: ابتدائی نتائج میں صدر اردوان کو برتری حاصل

544

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اردوان کو برتری حاصل۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 51 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق رجب طیب اردوان 52.3 فیصد ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 42.11 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان اب تک 5.33 فیصد ووٹ لے سکے ہیں۔

ترکیہ کے اعلیٰ انتخابی بورڈ کے سربراہ نے انتخابی نتائج اشاعت پر عائد پابندی اٹھا لی تھی لیکن ساتھ ہی سرکاری نتائج کا اعلان کرنے تک انتظار کا بھی کہا تھا۔

یاد رہے کہ قبل از انتخاب ہونے والے پولز میں کلیچ دار اوغلو کو برتری حاصل کر دی تھی، جو اردگان کے دو دہائیوں پر محیط بیشتر اقدامات کو واپس لینے کا عہد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے ( پاکستان وقت کے مطابق 10 بجے ) شروع ہوا، شروع ہونے والی ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک جاری رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.