سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی میں اہم پیشرفت، ایرانی تکنیکی وفدریاض پہنچ گیا

275

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایرانی تکنیکی وفدریاض پہنچ گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایرانی تکنیکی وفد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا جہاں سعودی حکام نے اس کا استقبال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ریاض اور جدہ میں دو ورکنگ گروپس میں ایرانی وفد ایک سفارت خانہ، قونصل خانے اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندے کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حج کے ایام سے قبل سعودی عرب میں سفاتخانہ اور قونصل خانہ دوبارہ کھولنے اور فعال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کا تکنیکی وفد کل مشہد کے لیے روانہ ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خزانہ احسان خاندوزی کا کہنا ہے کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان مشترکہ چیمبر آف کامرس کاقیام ایجنڈےمیں شامل ہے۔

اُدھر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے رابطہ کیا۔ ٹیلیفونک رابطے میں ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.