برازیل میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، تصادم میں 13 افراد ہلاک

344

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے ساحلی علاقے میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے کی جانی والی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی پولیس کو انتہائی مطلوب گینگ لیڈر لیونارڈو کوسٹا کے علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور مسلح گاڑیوں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے چھاپے کے دوران گینگ نے پولیس سے تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں تقریباً تمام افراد مشتبہ مجرم تھے جبکہ تصادم کے دوران شمالی ریاست پارا میں کئی پولیس اہلکاروں کے قتل اور منشیات کے کاروبار میں ملوث گینگ لیڈر لیونارڈو کوسٹا بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ریو ڈی جنیریو میں پولیس کی جانب سے گینگز کے خلاف ایسی کارروائیاں معمول بنا لی گئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ہم دیگر ریاستوں کے جرائم پیشہ افراد کو ریو ڈی جنیریو کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.