ترک صدرکا شام کےکرد باغیوں کیخلاف مزیدکارروائیوں کا اعلان

310

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ اپنے ٹینکوں اور فوجی قوت سے کرد دہشت گردوں کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

شام کےکرد جنگجوؤں کے خلاف مزید کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو طیاروں،توپوں اور بندوقوں سے نشانہ بنایا ہے، اپنے ٹینکوں اور فوجیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

خیال رہے کہ ترکیہ نے اتوار کو شام اور عراق کے شمالی علاقوں پر فضائی حملوں میں کرد ملیشیا کے اڈوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد کرد جنگجو مارے گئے تھے۔

ترکیہ کی کارروائی کے بعد شام میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں سے بھی ترکیہ کے سرحدی علاقوں میں میزائل حملے کیےگئے۔

دوسری جانب روس نے ترکیہ سے شام میں کی جانے والی کارروائیوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.