امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ، یونیورسٹی ٹیم کے 3 فٹبالرز ہلاک

328

امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 2 طلبہ زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنےوالے مشتبہ طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ یونیورسٹی طلبہ کی بس پر کی گئی، طلبہ کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی۔

فائرنگ کرنے وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.