آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا

89

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شارک مچھلی کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے ساحل پر پیش آیا، جہاں شارک نے ایک تیراک پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے تیراک کو شدید زخمی حالت میں سمندر سے باہر نکالا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعےکے وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی تیزرفتار گاڑی سمندر میں چل رہی ہے اور ہرطرف خون ہی خون دکھائی دے رہا تھا۔

پولیس نے شارک کے حملے میں مرنے والے شخص سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 60 سال بعد سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں کسی انسان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں  حکام کی جانب سے ساحلوں کو شارک سے محفوظ بنانےکے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں، 51 ساحلوں پر جال لگانے سمیت ڈرون اور سیٹیلائٹ سے شارکوں کی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.