کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کورونا کا شکار

260

کینیڈا کے  وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو  نے ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ’ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں  تنہائی اختیار کر کے احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا’۔

انہوں نےکہا کہ میری  طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہوئی تھی تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.