آئی ٹی اور ڈیٹا سائنسز کا چار سالہ کورس اب چھ ماہ میں کروایا جائے گا

30

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ڈیٹا سائنسز کا چار سالہ کورس اب چھ ماہ میں کروایا جائے گا۔

پروگرام ٹاک شاک میں گفتگو کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بھارتی یونیورسٹی کا ماڈل نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کی ایک ویڈیو سے بھارتی یونیورسٹی کے اس ماڈل کا پتا چلا جس کے بعد مقامی یونیورسٹی کے ذریعے اس ماڈل کو کامیابی سے گلگت بلتستان میں نافذ کردیا ہے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے مزید بتایا کہ اس ماڈل میں طلبہ کو آئی ٹی اور ڈیٹا سائنسز کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.