فیس بک کا مقبول فیچر واٹس ایپ پر متعارف کرانے کی تیاری
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ‘کور فوٹوز’ کا آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروائے گا جس کے تحت پروفائل پر کور فوٹو لگائی جا سکے گی۔
یہ فیچر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور ٹوئٹر پر کافی سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا البتہ اب واٹس ایپ نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔