ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی ،شعیب اختر
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی۔
ایک بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ میری ماں نے جہاں گھومنا ہوتا تھا میں انہیں گھماتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری ماں جو خواہش کرتی تھیں وہ پوری کرتا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین جیسے بھی ہوں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ایسے میں ہر شخص اپنی ماں سے محبت کا اظہار کررہا ہے۔