سوئی ناردرن سالانہ سپورٹس گالا 2023ء میں لاہور ڈسٹری بیوشن فاتح

26

لاہور: پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا چار روزہ سوئی ناردرن سالانہ سپورٹس گالا لاہور ڈسٹری بیوشن کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ سپورٹس گالا میں اس سال 21 ٹیمز کے 336 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

14 تا 17 نومبر کو منعقد ہونے والے سپورٹس گالا کےاختتامی میچز میں لاہور ڈسٹری بیوشن کی ٹیم نے51 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کی ٹیم نے 44 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور مردان ڈسٹری بیوشن کی ٹیم نے 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کے اویس ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

سپورٹس گالا کے آ خری روز چیف فائنانشل آفیسر فیصل اقبال، سینئر جنرل منیجر (ڈسٹری بیوشن) قیصر مسعود، سینئر جنرل منیجر (پروجیکٹس) شہزاد لون، صدر سپورٹس سیل امتیاز محمود، نائب صدر محمد ارشد، جنرل سیکرٹری عمران صفدر ورک، فنانس سیکرٹری کنول وزیر، ممبر سپورٹس سیل آفتاب اشرف اور خالد محمود کے علاوہ سیکرٹری سی بی اے یونین شاہین اقبال مروت نے فاتح کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.