سوئی ناردرن کا 4 روزہ سپورٹس گالا شروع
لاہور: سوئی ناردرن گیس کا سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز خواتین کے مقابلوں سے ہوگیا۔ سپورٹس گالا کا باقاعدہ آغاذ آج ہوا.
افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم کی گراونڈ میں سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ پر منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل تھے۔
پہلے روز نشتر پارک جمنیزیم ہال میں خواتین کے ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر سوئی ناردرن سپورٹس سیل کی فنانس سیکرٹری کنول وزیر مہمان خصوصی تھیں جبکہ نائب صدر سپورٹس محمد ارشد، محمد شہزاد ، خالد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے.
14 تا 17 نومبر تک جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، والی بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔ سپورٹس گالا میں سوئی ناردرن کی ریجنل ٹیمز سمیت کل 21 ٹیموں کے 336 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔