کرکٹ ورلڈکپ: پاکستانی سکواڈ کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے، پی سی بی پریشان
کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب تک بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سے نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ نے 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہونا ہے اورپاکستان کا پہلا وارم اپ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ سے شیڈولڈ ہے.