جنریٹر از بیک، نسیم کی جگہ ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بننے کے بعد حسن علی کی ٹوئٹ وائرل

20

فاسٹ بولر حسن علی نے ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’ دی جنریٹر از بیک‘ کے کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آج آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

 قومی سکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ ان کی جگہ حسن علی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ سکواڈ کے اعلان کے بعد حسن علی نے ایکس ٹوئٹر پر ’دی جنریٹر از بیک‘ کے کیپشن کے ساتھ  تصویر  پوسٹ کی  اور  اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں۔

حسن علی نے  سپورٹ کرنے والے فینز کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ مجھے اور ہماری ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے اپنا بہترین دوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.