ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

16

ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلےکے لیے پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر  اور  تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو  فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔

سپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور  سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر  میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ  محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو  فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔

اسپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور  سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر  میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ  محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے

پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو  میں بھارت کے خلاف کھیلےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حامی بھرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے  جس کے کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر کل بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور  وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.