گال ٹیسٹ: سری لنکا کی آدھی ٹیم 226 رنز پر پویلین لوٹ گئی

69

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنالیے۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 29، کوشل مینڈس 12 جبکہ دنیش چندیمل ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سابق کپتان اینجیلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا نے 131 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم میتھیوز 64 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے تاہم دھننجایا ڈی سلوا 89 اور سمارا وکرما 25 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا نے مجموعی طور پر پہلے روز 58.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے ہیں جبکہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ابتدائی تینوں وکٹیں ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابر اعظم سمیت عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ شامل ہیں۔

گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.