گال ٹیسٹ: شاہین آفریدی کی 100 وکٹیں مکمل

95

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر نیشان مدھشکا کی وکٹ لیکر ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

شاہین آفریدی سے قبل وقار یونس اور وسیم اکرم 23 سال کی عمر میں 100 انٹرنیشنل ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔

فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 43 اننگز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.