پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

54

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی کمنٹری میں واپسی ہوئی ہے، وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کریں گے، جس کا اعلان انہوں نے کچھ روز قبل اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھی کیا تھا۔

رمیز راجا کے علاوہ رسل آرنلڈ، روشن ابیسنگھے، عامر سہیل اور ٹینو موایو بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا، اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا 24- 2023انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہوجائے گا جو خاصا مصروف اور چیلنجنگ ہے۔

گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔

 اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ چوبیس جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس انٹرنیشنل سیزن میں پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچوں کے علاوہ ایشیاکپ، کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔ 

تینوں فارمیٹ میں مسلسل کرکٹ کے پیش نظر بابراعظم اور ان کی ٹیم گال ٹیسٹ میں ایک اچھے آغاز کی توقع رکھے ہوئے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.