مینزٹیسٹ رینکنگ: بھارت نےآسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

314

بھارتی ٹیم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی مینز ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارتی ٹیم سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین کر خود سرفہرست آگئی ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 15 ماہ سے پہلی پوزیشن پر قائم تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے ، انگلینڈ تیسرے، ساؤتھ افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

رینکنگ میں سری لنکا ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.