سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

305

میلبرن : سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

میلبرن میں کھیلےگئے فائنل میں جوکووچ نے یونان کےاسٹفنوس اسٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

جوکووچ نے دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جس کے بعد ان کےگرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے اور وہ اسپین کے رافیل نڈال کے برابر آگئے ہیں۔

جوکووچ نے اپنےکیریئر میں 22 گرینڈسلیم ٹائٹلز جیتے ہیں جب کہ 11 ٹورنامنٹس میں وہ رنر اپ رہے ہیں۔

سربیا کے 35 سالہ اسٹار کھلاڑی نے 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن، 7 مرتبہ ومبلڈن، 3 مرتبہ یو ایس اوپن اور 2 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.