شان شاہد کپتان بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف ہوگئے

222

معروف پاکستانی اداکار شان شاہد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف ہوگئے۔

شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹنگ میں آئی سی سی کی  نئی رینکنگ میں بابراعظم کی بدستور نمبر ون پوزیشن برقرار رہنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بابراعظم آپ ہمارے لیے ہمیشہ سے قابلِ فخر رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت عاجزانہ مزاج کے مالک سپر اسٹار ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو، اور آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے ‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی ہے، نئی رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.