پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو  شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا

320

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو  شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عقیل حسین 60 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر  269رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ موسم کی خرابی کے  وجہ سے میچ رک جانے کی وجہ سے اسے 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔ 

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.