میں دوسرا بابر اعظم بننا چاہتا ہوں، قاسم اکرم

197

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑی قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ ’میں دوسرا بابر اعظم بننا چاہتا ہوں‘۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے یوٹیوب چینل پر قاسم اکرم کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ بابر اعظم کراچی کنگز اور سینٹرل پنجاب میں میرے ساتھ ہوتے ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ جس طرح بابر اعظم نے دنیا میں نام کمایا ہے، میں بھی اس طرح مشہور ہونا چاہتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں آل راؤنڈر ہوں، مستقبل میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کی طرح کھیلنا چاہتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.