سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا

204

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا- آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے حالات کے باعث سری لنکا میں وائٹ بال میچز کے وقت کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سات جون سے 24 جون تک ہونے والے میچز اب دن کی روشنی میں ہوں گے، سری لنکا کرکٹ باضابطہ طور پر ڈے میچز کا اعلان جلد کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے سری لنکا کے حالات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آسٹریلیا نے سری لنکا میں آئندہ ماہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.