شیخوپورہ میں آئل ایجنسی کی چھت گرگئی، 5 افراد جاں بحق

227

شیخوپورہ میں  آئل ایجنسی کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے جبراں منڈی کے قریب آئل ایجنسی کی چھت گرگئی۔

حکام نے بتایا کہ چھت گرنے کے واقعے میں 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے زخمی ہونے والے چاروں افرادکوبھی نکال لیاگیا ہے اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دکان کے ملبے میں مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.