پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد
لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات نے پیر کے روز فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ریلی نکالی۔
تقریب میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود اور چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی اور اسرائیلی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
