میونسپل کمیٹی بورے والا میں عمرہ کی سعادت کیلئے قرعہ اندازی، 5 خوش نصیبوں کے نام نکل آئے
بورےوالا (سید ساجد حسین نقوی) میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب میونسپل کمیٹی کے لان میں منعقد ہوئی، مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی بورےوالا عبدالباسط صدیقی تھے.
تقریب کے مہمانان اعزاز چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ، چیف آفیسر وہاڑی احمد علی صابر، میونسپل آفیسر فنانس وہاڑی عرفان علی تھے.
اس موقع پر حافظ محمد وسیم، راؤ گلزار احمد، عمر فاروق چیمہ، چوہدری محمد شاہد، افضل پرویز، خالد جاوید، جاوید رضا، حافظ واجد، ظہور احمد، احسان علی، شہزاد احمد، افتخار بابر، کاشف مشتاق، شیخ خالد اور اقبال لطیف کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے افسران، عملہ، کنٹریکٹرز اور دیگر معززین بھی موجود تھے.
تقریب کی نقابت کے فرائض آفس سپرنٹنڈنٹ صدر ایپکا ماجد یوسف نے سرانجام دیے.
مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر عبدالباسط صدیقی مہمانان اعزاز چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ، چیف آفیسر وہاڑی علی احمد صابر، فنانس آفیسر وہاڑی عرفان علی اور امجد حسین نے عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کی.
قرعہ اندازی میں پانچ خوش نصیبوں کا نام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے نکلا. ان میں علام رسول، محمد عباس، شبیر حسین، سجاد علی اور محمد علی طاہر شامل ہیں.
تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عبدالباسط صدیقی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز حسین جوئیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تقریباً بہت ساری تحصیلوں میں اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں، یونینز بھی ہر جگہ موجود ہوتی ہیں مگر جو اعزاز اور مثال میونسپل کمیٹی بوریوالہ کو حاصل ہے ہم نے اپنی سروس میں کہیں نہیں دیکھی یہ بہت ہی قابل تحسین اور قابل ستائش عمل ہے اس پر میونسپل کمیٹی اپیکا کی تمام ٹیم مبارکباد باد کی مستحق ہے.
تقریب میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین طارق محمود سیئنر کلرک ،محمد آصف جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ان کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی.
تقریب میں صدر اپیکا ماجد یوسف نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عبدالباسط صدیقی کے سامنے ایک مثبت اور ان مرحومین کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے صدقہ جاریہ کے طور پر میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں واٹر فلٹریشن کی انسٹالیشن کا مطالبہ پیش کیا. جسے انہوں نے فوری طور پر منظور کرتے ہوئے اس نیک کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ذمہ اٹھایا. جس کو میونسپل کمیٹی کے افسران سمیت ملازمین اور دیگر شرکاء تقریب نے خوب سراہا.