ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف شاہ کی میونسپل کمیٹی وہاڑی کو مزید فعال ہونے کی ہدایت

70

وہاڑی(سید ساجد حسین نقوی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نےشہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے میونسپل کمیٹی وہاڑی کو مزید فعال ہونے کی ہدایت کردی.

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد طیب خان اور چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر کی نگرانی میں شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مزید شجر کاری کی جا رہی ہے.

اسی طرح نکاسی آب کو بہتر کرنے کے لیے سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ مین ہولز کے ڈھکن رکھے جارہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر عملہ صفائی کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے، شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مصروف عمل ہے.

ناجائز تجاوزات کو بھی ختم کرایا جارہا ہے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پارکوں کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کی جاری ہے تاکہ عوام کو پارکوں میں صاف ستھرا ، دیدہ زیب، خوشگوار ماحول میسر آسکے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.