بی ٹی ایم ہائی سکول بورے والا میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا انعقاد

28

بورے والا:گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول میں محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق سٹوڈنٹس میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا.

انتخابات سربراہ ادارہ ڈاکٹر انیس احمد شاد کی زیر نگرانی ہوئے۔الیکشن کمشنر راؤ محمد ارشد، الیکشن ٹریبونل سعید احمد اور ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انصر رحما اعوان نے سر انجام دیے۔

پولنگ آفیسر ندیم شہزاد اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز عمر شہباز اور محمد آصف جب کہ پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض فرحان علی نے سر انجام دیے۔

الیکشن میں طلبا کا جوش و خروش دیدنی تھا ،انتظامات مکمل اور قابل ستائش تھے۔ الیکشن میں محمد عبد الرحمان علی کلاس دہم سر سید 771 ووٹ لے کر صدر، حسین کاشف کلاس نہم غزالی 687 ووٹ حاصل کرکے نائب صدر اور محمد احتشام سجاد کلاس ہشتم سر سید 856 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر فاتح قرار پائے۔

سکول انتظامیہ نے میڈیا کوریج دینے پر سید ساجد شاہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.