بوریوالا: ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے شہریوں کی کمیٹی قائم

77

بورے والا:آٸی جی پنجاب کی ہدایت پر بورے والا اور گگو منڈی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس محمد عمران نے معززین علاقہ پر مشتمل15 رکنی کمیٹی بنا دی.

معززین کی کمیٹی کو ڈی أٸی جی ٹریفک، ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی بوے والا سپرواٸز کریں گے. کمیٹی کے ارکان میں نائب صدر انجمن تاجران عثمان جمیل بھٹی ،محمد سفیان اسلم لیبر کمیونٹی ،قاری ظہور سرپرست اسلامک یونیورسٹی ،محمد شہزاد ،سیٹھ یونس ،سعید گجر ٹرانسپورٹر،میاں ذوالفقار حیدر،راجہ مظہر الحق ،چوہدری محمد طاہر ،ڈاکٹر صبا اور ملک نعیم جاوید شامل ہیں.

کمیٹی کو فعال کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کے حوالے سے جو مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے اور مل بیٹھ کر ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.