ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت بوریوالا کی زیر تعمیر سڑکوں کا معائنہ کیا

77

بورے والا (سید ساجد حسین نقوی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت بوریوالا شہر کی زیر تعمیر سڑکوں کا معائنہ کیا-

اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بوریوالا عبدالباسط صدیقی نے بریفنگ دی- چیف آفیسر بلدیہ امتیاز جوئیہ نے صفائی کی صورتحال بارے بتایا –

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ سڑکوں کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کا خیال رکھا جائے، اس مقصد کے لیے حکومت کی طرف سے خطیر رقم مہیا کی گئی ہے جس کا درست استعمال یقینی بنایا جائے-

انہوں نے فوارہ چوک میں کوڑے کرکٹ کے لیے ڈمپنگ پوائنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ یہاں مزید کوڑا پھینکنے کے بجائے پہلے سے موجود کوڑے پر مٹی ڈالی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول میسر آسکے، ڈمپنگ پوائنٹ کے لیے نئی جگہ کا انتخاب کیا جائے-

انہوں نے ہدایت کی کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت جو مشینری اور گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں ان کے استعمال سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے-

چیف آفیسر بلدیہ امتیاز جوئیہ نے بتایا کہ فوارہ چوک پر ڈمپنگ پوائنٹ ختم کر دیا گیا ہے شہر کی صفائی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عبدالباسط صدیقی کی نگرانی میں شہریوں کو صفائی ستھرائی کے حوالہ سے بہتر ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کی خوبصورتی کے لیے گرین بیلٹس کی بھی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.