لاہور میں اب تک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

4

لاہور میں صبح سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 168ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ پر167، گلبرگ میں141، نشتر ٹاؤن میں150،  پانی والا تالاب میں41،گلشن راوی میں151 اور جوہر ٹاؤن میں 121ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا حکام کے مطابق قرطبہ چوک پر101،اقبال ٹاؤن میں96 ملی میٹر،  مال روڈ پر 95اور لکشمی چوک پر 92ملی میٹر  بارش ریکارڈ ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا سلسلہ مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.