بوریوالہ : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تحریک لبیک کا کارکن جاں بحق

130

بوریوالہ (سید ساجد حسین نقوی) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تحریک لبیک کا کارکن جاں بحق ہوگیا-

رکھ جملیرا کا رہائشی تحریک لبیک پاکستان کا سرگرم کارکن قاری محمد قاسم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا-

واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور پولیس تھانہ گگو منڈی کی لاپرواہی پر تحصیل ہسپتال بورے والہ میں تحریک لبیک بورے والا کی مرکزی انتظامیہ پہنچ گئی- جس پر گگو منڈی پولیس کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایم ایس ٹی ایچ کیو نے بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا-

اس موقع پر تحریک لبیک بورے والا کی قیادت کا کہنا تھا کہ کرب کی اس گھڑی میں تحریک لبیک یونین کونسل جملیرا مرحوم کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے – اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی سمیت حکام سے قاری محمد قاسم کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.