وکلاء کا ویٹرنٹی انسپکٹر پر تشدد قابل مذمت ہے؛ پیسٹی سائیڈ یونین بورے والا
پیسٹی سائیڈ یونین بورے والا کا کہنا ہے کہ وکلاء کا ویٹرنٹی انسپکٹر پر تشدد قابل افسوس واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے –
یونین کے عہدیدارون نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے واقعہ میں ملوث وکیل پر فی الفور مقدمے کا اندراج کرنے پر ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ سکھیرا سمیت ڈی ایس پی بورےوالا عمر فاروق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
عہدیداروں مزید کہنا ہے کہ صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ کو حق اور سچ کا ساتھ دینے پر شاباش پیش کرتے ہیں، ظالم کے خلاف اور مظوم کے ساتھ کھڑے ہو کر انہوں نے انصاف کا بول بالا کیا ہے-
اس موقع پرچیئرمین پیسٹی سائیڈ یونین چوہدری رمضان احمد ارائیں، جنرل سیکرٹری ملک اشتیاق، سابقہ صدر عبدالجبار شاکر، خزانچی چوہدری محمد سرور، رانا وکیل اور افتخار احمد سمیت دیگر عہدے داران و ممبران بھی موجود تھے