سندھ:آئل فیلڈ پائپ لائن سے تیل چوری کا انکشاف

115

سندھ کے شہر ٹنڈو آدم کےقریب آئل فیلڈ پائپ لائن سے تیل چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تیل چوری میں استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لےلیا ہے،کارروائی خفیہ اطلاع پرگاؤں چوہدری غلام محمد میں کی گئی۔

پولیس کے مطابق آئل فیلڈ سےکئی سال سے تیل چوری کیا جا رہا تھا، شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ آئل فیلڈ پائپ لائن سے منظم انداز میں تیل چوری کیا جا رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.