قصور: ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے اجلاس اتحاد بین المسلمین کا انعقاد

347

قصور: آر پی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز الپا کی زیر صدارت محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے اجلاس اتحاد بین المسلمین کا انعقاد

قصور۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں منعقدہ اجلاس میں ڈی پی او طارق عزیز سندھو اور سرکل افسران کی شرکت

قصور۔ پولیس اجلاس میں ممبران امن کمیٹی، منتظمین مجالس و جلوس، لائسنس ہولڈرز اور مختلف مکاتب فکر کے علما کرام نے شرکت کی

قصور۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

قصور۔منتظمین مجالس و جلوس کی سکیورٹی، تجاوزات، لائٹس کی تنصیبات، پارکنگ اور سیوریج سمیت دیگر دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ آر پی او شیخوپورہ

قصور۔ عزاداری کے جلوسوں کی سیف سٹی اور CCTV کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ منتظمین کے تعاون سے شرکا کی چیکنگ کا عمل موثر بنایا جائے گا۔ بابر سرفراز الپا

قصور۔ محرم الحرام کے دوران قصور پولیس جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی۔ ڈی پی او قصور

قصور۔ ممبران امن کمیٹی، منتظمین مجالس و جلوس اور لائسنس ہولڈرز کیساتھ باقاعدگی سے میٹنگز کی جا رہی ہیں۔ طارق عزیز سندھو

قصور۔ اسلام ہمیں محبت، رواداری اور صبر کا درس دیتا ہے، محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علما نفرت اور شر انگیز تقاریر سے اجتناب کریں۔ ڈی پی او قصور

قصور۔ انشاللہ قصور پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ہمہ وقت الرٹ ہے

قصور۔ اجلاس میں شامل تمام شرکا نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس کیساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی

قصور۔ قبل ازیں آر پی او شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ پولیس لائن آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ آر پی او شیخوپورہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.