ڈی پی او قصورکا سخت ایکشن:اردل روم میں چار اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی جبکہ 18 کو دیگر سزائیں
قصور:ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا سخت ایکشن، اردل روم میں چار اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی جبکہ 18 کو دیگر سزائیں۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اپنے آفس میں اردل میں کا انعقاد کیا۔
اردل روم میں ضلع بھر سے 42 پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
مسلسل غیر حاضری پر ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت چار اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی کی سزائیں دیں۔
ناقص تفتیش پر 2 انسپکٹر، 3 سب انسپکٹر اور 5 ASI کو ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دیں۔
فرائض میں غفلت پر تین ASI اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 5 اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں دیں۔
20 اہلکاروں کو چارج شیٹ/ انکوائریز میں بے گناہ ثابت ہونے پر شوکاز نوٹسز فائل کیے گئے۔
نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔ طارق عزیز سندھو ڈی پی او قصور۔