پنجاب کی تحصیلوں میں رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کی سہولت کا آغاز

425

پنجاب کی تحصیلوں میں رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کی سہولت کا آغاز کردیا گیا-

بمطابق ترجمان، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے عوامی سہولت کے پیش نظر لینڈ ایڈمنسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ایڈوانس سافٹ وئیر کے استعمال سے لینڈ ریکارڈ میں نئی اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کی ٹریننگ کا آغاز ضلع لاہور اور ساہیوال سے کر دیا گیا ہے جبکہ مئی میں باقی تمام اضلاع میں رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن پورٹل سے آگاہی کے لیے باقاعدہ مرحلہ وار ٹریننگ مکمل کر لی جائے گی جن میں تمام اضلاع کے سب رجسٹراراور ان کے عملہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔

ای رجسٹریشن کی بدولت صارفین کو گھر بیٹھے خود کار طریقے سے ای سٹامپ ویب پورٹل سے چالان کا حصول، بنک آف پنجاب میں مقررہ فیس کی ادائیگی، گھر بیٹھے از خود وثیقہ لکھنے کی سہولت، بائع مشتری اور گواہان کا اندراج، سب رجسٹرار کے سامنے بیانات اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رجسٹری کی نقل کا حصول کم سے کم وقت میں ممکن ہے۔جبکہ ای رجسٹریشن سے صارفین کے ریکارڈ کا تحفظ، سٹاف کی موثر مانیٹر نگ اور رجسٹری کے معاملات میں دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پلرا کی جانب سے کیے گئے ان اصلاحاتی اقدامات کی بدولت ریونیو ایڈمنسٹریشن کو موثر بنانے کے لیے انتظامی امور کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیجٹائز کیا جارہا ہے۔جنکی بدولت لینڈ ریکارڈ سروسز کا خود کار طریقے سے حصول ممکن اور سہل ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.