کسی ہسپتال کے سٹور میں دوائی بغیر مہر کے پائی گئی توجیل بھیجنے سے کم سزا نہیں ملے گی: کمشنر لاہور
لاہور: کسی ہسپتال کے سٹور میں دوائی بغیر مہر کے پائی گئی۔جیل بھیجنے سے کم سزا نہیں ملے گی۔
کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا کا رائونڈ روڈ کا اچانک دورہ۔بنیادی مرکز صحت اور ہائی سکول کو چیک کیا۔علی رضا آباد بی ایچ یو اور ہائی سکول کا دورہ کیا۔
۔کمشنر لاہور نے دسویں جماعت کے طلباء سے ٹقافت کے بارے میں سوال کئیے۔اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ طلباء میں تخلیقی مضمون نویسی اور اعتماد پیدا کریں۔گائیڈز۔ٹسٹ پیپیرز استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ٹیکسٹ بکس سے تفہیم پیدا کریں۔
کمشنر لاہور نے بنیادی مرکز صحت علی رضاآباد پر مریضوں کی مناسب نگہداشت پر انچارج ڈاکٹر کو شاباش دی۔ادویات سٹور انچارج کی سرزنش۔ایک دوائی بھی بغیر مہر کے نہیں ہونی چاہئیے۔ ہائی سکول بچوں کے ساتھ والی بال کھیلا۔محنت کرنے کی تلقین بھی کی۔