معروف دانشور و ماہر تعلیم سید قاسم علی شاہ کاڈی پی او آفس قصور میں پولیس افسران کیساتھ تربیتی سیشن

820

قصور: معروف دانشور وماہر تعلیم سید قاسم علی شاہ کا ڈی پی اوآفس قصور میں پولیس افسران سے خطاب، ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں پولیس افسران کیساتھ تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی، ڈی پی او طارق عزیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اوردیگر پولیس افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ آپ کس رینک میں بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ہیں اس سے زیادہ اہمیت کی حامل یہ بات ہے کہ آپ لوگوں کیلئے کتنے فائدہ مند ہیں۔یہ عہدہ و اختیار، کرسی و اقتدار تھوڑے سے وقت کے لیے انسان کو عطا ہوتے ہیں۔

Qasim Ali Shah

کچھ لوگ ان کے بہترین استعمال کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتے ہیں اور ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے جبکہ کچھ ان کے غلط استعمال کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ کے لیے روسیاہ ٹھہرتے ہیں۔

اگر ہمیں کامیابی کی طرف قدم بڑھانا ہے تو ہمیں اپنی انا کو مینیج کرنا سیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا پولیس کی ڈیوٹی بلاشبہ بہت مشکل ہے لیکن اس ڈیوٹی میں رہ کر اپنے اللہ کو راضی کر سکتے ہیں اور اللہ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اسکے بندوں کی خدمت کرنا ہے صرف اپنی سوچ کو بدلیں، جو عزت، شہرت اور رزق آپ کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے وہ آپکو ضرور ملنا ہے جائز اور ناجائز کا تعین آپ نے کرنا ہے۔

سیدقاسم علی شاہ کی ڈی پی او آفس قصور آمد پر ڈی پی اوقصور محمد طارق عزیز نے ان کا استقبال کیا،سید قاسم علی شاہ نے اپنی نئی تحریر کردہ کتاب بھی ڈی پی اوقصور کو پیش کی جبکہ ڈی پی اوقصور نے انھیں قصور پولیس کی طرف سے تحائف پیش کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.