افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت مظلوم لوگوں کی داد رسی کو یقینی بنائیں، ڈی پی او قصورطارق عزیز کی SDPOs اور SHOs سے تعارفی میٹنگ

557

قصور: نئے تعینات والے ہونے والے ڈی پی اوقصور محمد طارق عزیز نے کہا کہمجھے شہریوں کی عزتوں کا تحفظ چاہیے،غریبوں کو انصاف دیں اور ان کا سہار بنیں،ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے والے ایس ایچ اوز محکمانہ و قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں، چ ٹ کے بغیر آنیوالا ہرسائل ہمارے لیے وی آئی پی ہے،

پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت مظلوم لوگوں کی داد رسی کو یقینی بنائیں گے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت، کرائم کا خاتمہ،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور انتظامی امور میں مزید بہتری لانا اولین ترجیحات میں شامل ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز دفتر ڈی پی او کیساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔

انہوں نے میٹنگ کے دوران اپنی ترجیحات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ شائشتہ رویہ اختیارکریں،کسی شہری سے بدسلوکی یا تشدد قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا،غیر قانونی حراست یا پولیس حراست میں تشددقابل قبول نہیں، ہر وقوعہ پر بلا تاخیر مقدمہ ہو گا،

ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے والے ایس ایچ اوز محکمانہ و قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں جبکہ جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کسی بھی نا جوازی اور زیادتی پر قصور وار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تفتیش مقدمات کیلئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئے کار لایا جائے گا۔ تفتیش میں میرٹ اولین ترجیح ہے،تفتیش میں بددیانتی کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی۔

صرف محنتی اور پروفیشنل پولیس آفیسر ہی ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے۔قبل ازیں ڈی پی اوقصور کی ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی اوقصور کو سلامی پیش کی، ڈی پی اوقصور نے یادگار شہدا پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.