سرگودھا: ڈی پی او محمد طارق عزیز کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

304

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیزنے کھلی کچہری میں شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے، ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کرکے ہدایات بھی جاری کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیز نے کہا کہ میرا مقصد شہریوں کے مسائل براہ راست سن کر انکو فوری حل کرنا ہے،کھلی کچہری کا مقصد قبضہ گروپ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے کیفر کردار تک پہنچانا ہے،

کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے اور کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین رابطہ مزید بہتر بنانا اور عوام کے ساتھ مل کر جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.