ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترمیم کا معاہدہ طے پا گیا

13

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئینی ترمیم پر معاہدہ ہو گیا۔

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو جائیں گے۔

مسلم لیگ ن سے معاہدے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدہ طے نہ پا جانے تک ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصٖف نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ گورنری اور وزارتوں کے معاملات طے پانے کا عندیہ دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.