پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان، شیڈول جاری

11

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانےکا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شیڈول میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے27 فروری تک ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.