عمران خان نے کہا ہے سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام دینگے، فتح مکہ کی مثال پر چلیں گے

17

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کو سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام دیں گے، بات چیت کریں گے اور فتح مکہ کی مثال پر چلیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سمیت تمام ملوث افسران عہدوں سے فوری مستعفی ہوں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ  بھی کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ لیاقت علی چٹھہ کے انکشافات کے بعد یہ بات واضح طور  پر سامنےآگئی ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

 عامر ڈوگر نے کہاکہ ووٹ کی طاقت سے بانی پی ٹی آئی کو ایک بار  پھر ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

 مزید برآں علی محمد خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک کو سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام دیں گے، سب سے بات چیت کریں گے اور فتح مکہ کی مثال پر چلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.