طویل مدت کیلئے حکم امتناع عدالتی نظام کی نااہلی ظاہر کرتا ہے: جسٹس بابر ستار
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا کہنا ہےکہ طویل مدت کے لیے حکم امتناع عدالتی نظام کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا کہنا تھا کہ حکم امتناع کی وجہ سے ٹیکس اور دیگر مالیاتی معاملات التوا کا شکار ہوجاتے ہیں۔
جسٹس بابر ستار کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے سامنے کھربوں روپے کے ٹیکس کے دعوے اور دیگر مالیاتی کیس پھنسے ہوئے ہیں، مقدمات کا منیجمنٹ سسٹم اس طرح استعمال ہونا چاہیے کہ زیرالتوا کیسوں پر تیز رفتاری سے فیصلے ہوسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجائے یہ کہ عدلیہ کو دیگر تمام اداروں کے معاملات میں گھسیٹا جائے، مخصوص معاملات کو بہتر گورننس کے ذریعے انتظامی سطح پر حل کیا جاسکتا ہے۔