عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا‘، جیل حکام کی تردید

18

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں زیر حراست عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں سابق وزیراعظم کی سہولیات مہیا کردی گئی ہیں۔

تاہم اڈیالہ جیل حکام نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا کہ ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان تاحال اٹک جیل میں موجود ہیں، ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کا حکم ملتے ہی اس پر عمل درآمد ہوگا۔

دوسری جانب اب عمران خان کے وکیل و ترجمان برائے قانونی امور نعیم حیدرپنجوتھا کا کہنا تھاکہ پتہ چلا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل شفٹ کر دیا گیا ہے لیکن سمجھ سے باہر ہے اٹک جیل بات ہوئی وہ بھی کہہ رہےہیں چیئرمین پی ٹی آئی ان کے پاس ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.