وہاڑی پولیس نے پتنگیں اور دھاتی و کیمیکل ڈور بنا کر سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا;فیکٹری سیل کر دی گئی

253

وہاڑی پولیس نے صوبہ بھر میں پتنگیں اور دھاتی و کیمیکل ڈور بنا کر سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا/فیکٹری سیل کر دی گئی۔

ڈی پی او وہاڑی کی سربراہی میں تشکیل کردہ پولیس کی خفیہ ٹیموں نے چھاپہ مار کر تحصیل میلسی میں پتنگیں و دھاتی ڈور تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی۔

ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے دس کروڑ روپے مالیت کی پتنگیں اور دھاتی ڈور و دیگر سامان بر آمد کر لیا گیا۔

فیکٹری میں تیار ہونے والی پتنگیں اور ڈوریں پنجاب کے مختلف اضلاع و بیرون ملک سپلائی و سمگل کیا جاتا تھا۔

فیکٹری سے پتنگ فروشی کے آن لائن کاروبار میں ملوث ایجنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔

فیکٹری مالک و دیگر عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، 8 ملزمان گرفتار ہیں۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پتنگ و دھاتی ڈور سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں ۔

دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری ، خرید و فروخت اور استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے ۔

شہری اپنے گردو نواح میں پتنگ بازی ہونے کی صورت میں 15 پر اطلاع کریں ، فوری قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.