شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو فوری طور پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا پلان تیار کرنے کی منظوری دے دی

235

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو فوری طور پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا پلان تیار کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی، سینیٹر مصدق ملک اور وزارت خزانہ سے مل کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پلان کو حتمی شکل دیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی لوڈ شیڈنگ خاتمے کے پلان کی تیاری کیلئے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور دیگر متعلقہ حکام سے تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.